کوئٹہ ، کالعدم سپاہ صحابہ رمضان مینگل گروپ کی فائرنگ سے سپرنٹنڈنٹ بلوچستان یونیورسٹی سید حسین شاہ شہید

26 مارچ, 2019 11:17

شیعیت نیوز: کوئٹہ میں تکفیری دہشت گرد ایک مرتبہ پھر بےلگام ہوگئے ہیں ، سریاب فلائی اوورپر کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی داعش کے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے
سپرنٹنڈنٹ بلوچستان یونیورسٹی سید حسین شاہ ولد شاہ محمد سکنہ کلی کوتوال کو شہید کر دیا ، تفصیلات کے مطابق حسن شاہ کو کالعدم جماعت سپاہ صحابہ رمضان مینگل گروپ کے تکفیری دہشت گردوں نے اس وقت اپنی بربریت کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی گاڑی میں یونیورسٹی جارہے تھے کہ دکانی باباپل پر موٹر سائیکل سوار دو دہشت گردوں میں سے ایک مسلح دہشت گرد نے ان پر فائرنگ کی،پولیس کے مطابق حسین شاہ کےسینے میں 4 گولیاں لگیں جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے،موٹر سائیکل سوار دہشت گرد کاروائی کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، بعد ازاں پولیس نے لاش سول ہسپتال منتقل کر دی۔

10:01 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top