پاکستان

سیدہ زہرانقوی کی گداگروں کو سرکاری سطح پرروزگار کے مواقع فراہم کرنے کی قراردادپنجاب اسمبلی سے منظور

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرانقوی کی گداگروں کو روزگارکی فراہمی کی قراردادپنجاب اسمبلی میں کثرت رائے سے منظورکرلی گئی،تفصیلات کے مطابق گلی محلوں، ٹریفک سگنلز،چوک چوراہوں پربھیک مانگنے والوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں کثرت رائے سے منظورکرلی گئی،یہ قراردادمجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سید ہ زہرانقوی نے ایوان میں پیش کی تھی جسے ممبران اسمبلی نے بھاری اکثریت سےمنظورکرلیاہے،زہرانقوی کی جانب سے پیش کردہ قراردادمیں کہاگیاتھاکہ گلی محلوں، ٹریفک سگنلز،چوک چوراہوں پربھیک مانگنے والے بے روزگاروں کیلئے سرکاری سطح پرروزگار کے مواقع فراہم کیئے جائیںتاکہ وہ معاشرے کے کارآمد شہری بن سکیں،محترمہ زہرانقوی کی یہ قرارادادپنجاب اسمبلی نے کثرت منظورکرلی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button