پاکستان

25مارچ ،جبری گمشدہ افراد سے یکجہتی کا عالمی دن اور شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کی بےیارومددگاری

شیعیت نیوز: پاکستان سمیت دنیابھرمیں آج 25مارچ کو گرفتار اور لاپتہ افراد سے یکجہتی کا عالمی دن منایاجارہاہے، یہ دن منانے کا مقصد گرفتار اور جبری گمشدہ افراداور ان کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرناہے، اس مناسبت سے انسانی حقوق کی تنظیمیں اور ادارے سیمینارز اور آگہی واکس کا اہتمام کرتے ہیں،واضح رہے کہ کسی بھی شہری کی جبری گمشدگی یا گرفتاری عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان کے آئین کا آرٹیکل ریاست کو پابند کرتاہےکہ کسی بھی گرفتار شہری کو 24گھنٹے کے اندر اندر عدالت کے روبروپیش کیاجائے تاکہ وہ اپنا دفاع کرسکے ، افسو س پاکستان میں سینکڑوں شیعہ مسنگ پرسنز کئی کئی سالوں اور مہینوں سے لاپتہ اور جبری گمشدگی کا شکارہیں جنہیں نا ہی آئین کی روسے عدالتوں میں پیش کیاگیا نا ہی انہیں اپنے دفاع کا حق دیاگیا اور ناہی ان کے اہل خانہ ان کی زندگی اور موت کی خبر سے آگاہ ہیں، عالمی انسانی حقوق کے اداروں اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کو پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لینا چاہئےتاکہ گناہ گاروں کو سزااور بے گناہوں کوآزادی حاصل ہوسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button