پاکستان

نیول سوسائٹی اسلام آبادمیں امام بارگاہ در فاطمہ زہراؑرات کی تاریکی میں مسمار ، مومنین کاہائی وے پر دھرنا

شیعیت نیوز: ڈاکٹر اے کیو خان روڈ اسلام آباد ایکسپریس وے پرنیول سوسائٹی انتظامیہ کی جانب سے امامبارگاہ در فاطمتہ الزہرہ سلام اللہ علیھا کی مسماری پر مومنین سراپا احتجاج، ہائی وے بلاک کرکے دھرناجاری، سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرلیا، تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ایکسپریس وے پر نیول ہائوسنگ سوسائٹی میں قائم امامبارگاہ در فاطمتہ الزہرہ سلام اللہ علیھاکو مقامی انتظامیہ نے رات کی تاریکی میں مسمار کردیاہے، امام بارگاہ کی غیر قانونی مسماری کے خلاف مومنین میں شدید غم وغصہ پایاجاتاہے، امام بارگاہ کی مسماری کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل جانے کے بعد مومنین کی بڑی تعدادجائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ایکسپریس وے بلاک کرکے شدید احتجاج کیا اور متعصب انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی ،

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیول اینکریچ سوسائٹی سہالہ میں مقامی زمیندار کی جانب سے وقف شدہ زمین پر زیر تعمیر مسجد و امام بارگاہ درزھراؑکو نیول اینکریج سوساٸٹی نے رات کے اندھیرے میں گرا کر قبضہ کی کوشش کی جس پر عوام اورعلاقہ مومنین میں غصہ شدید رنج وغم کی لہر پھیل گی اور مین ہاٸی وے بلاک کرکے پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور اب نیول اینکریج روڈ پر شدید احتجاج جاری ہے ،مظاہرین کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان، جواٸنٹ چیف آف اسٹاف ،نیول چیف اوروزیراعظم پاکستان اس غیر قانونی اقدام کا فوری نوٹس لیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button