پاکستان

لاہور میں قائم مکتب تشیع کی سب سے بڑی دینی درسگاہ جامعہ عروة الوثقیٰ کانواں یوم تاسیس21مارچ کو منایاجائے گا

شیعیت نیوز: لاہور میں قائم مکتب تشیع کی سب سے بڑی دینی درسگاہ جامعہ عروة الوثقیٰ کے نویں یوم تاسیس کی تقریب کل 21 مارچ کو منعقد ہوگی۔ اس حوالے سے میلاد مسعود مولائے کائنات امام المتقین امیرالمومنین حضرت امام علی علیہ السلام کا مرکزی اجتماع بھی 13 رجب المرجب بروز جمعرات صبح 9 بجے تا شام 5 بجے مسجد بیت العتیق جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں منعقد ہوگا۔ اجتماع سے تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی اور دیگر علماء اسلام خطاب کریں گے۔ یوم تاسیس کے حوالے سے ہونیوالے ایک روزہ پروگرام کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے علامہ جواد نقوی نے کہا کہ جامعہ عروة الوثقیٰ اسلامی تعلیمات کے فروغ کیساتھ اتحادِ امت کا عظیم مرکز بن چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button