پاکستان

کمانڈر ٹین کور بلال اکبر کا دورہ سکردو، امام جمعہ شیخ حسن جعفری سمیت دیگر علماء و عوامی نمائندوں سے ملاقات

شیعیت نیوز: کمانڈر ٹین کور لیفٹنینٹ جنرل بلال اکبر نے سکردو کا دورہ کیا، امام جمعہ سکردوعلامہ شیخ حسن جعفری سمیت دیگر علماء، عمائدین اور عوامی نمائندوں سے ملاقات کی، خطے کی مجموعی صورتحال اور امن امان کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پرکمانڈر ٹین کور کے ہمراہ فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل احسان محمود خان، کمانڈر 62 بریگیڈ سمیت دیگر عسکری حکام بھی ان کے ہمراہ تھے، ملاقات میں علامہ شیخ حسن جعفری کے علاوہ سید باقر الحسینی صدر انجمن امامیہ بلتستان، اہلسنت عالم دین علامہ بلال زبیری، اسپیکر جی بی اسمبلی فدا محمد ناشاد، سینیئر وزیر حاجی اکبر تابان، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سکندر علی، رکن اسمبلی کاچو امتیاز اور عمران ندیم بھی شریک تھے۔ ملاقات کے شرکاء نے پاک فوج کی علاقے کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے ہر محاذ پر شانہ بشانہ ہراول دستے کا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button