سعودی عرب

آخر وہی ہوا جس کا ڈرتھا۔۔۔۔باپ بیٹے میں کشیدگی شدت اختیار کرگئی

شیعیت نیوز: سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور اس کے بیٹے ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں، سعودی فرمانرواشاہ سلمان نےاپنے بیٹے ولی عہد محمد بن سلمان سے تمام تر مالی اختیارات واپس لے لئے ہیں۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق گزشتہ سال جمال خاشوگجی کے قتل کے بعد سے سعودی عرب کے شاہ سلمان اور ولی عہد کے درمیان کشیدگی جاری تھی۔ اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے شاہ سلمان نے کئی اختیارات واپس لے لیے ہیں جن میں مالی اختیارات بھی شامل ہیں۔ محمد بن سلمان کابینہ کی ہونے والی انتہائی اہم میٹنگ سے بھی غیر حاضر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق محمد بن سلمان کی وجہ سے پورے شاہی خاندان میں اختلافات پائے جاتے ہیں جبکہ سعودی ولی عہد اپنے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کرتے اور خاندان کے افراد تک کو گرفتار کروادیتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے نا صرف پڑوسی مسلم ملک یمن پر جنگ مسلط کی بلکہ ان پر تنقید کرنے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کو ترکی میں سعودی سفارتخانے میں اپنے ڈیتھ اسکواڈکے ذریعے سفاکانہ طریقے سے قتل کروادیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button