مقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں کے خوف سے اسرائیلی فوجی مغربی پٹی سے بھاگ گئے

مقبوضہ فلسطین میں ایک فلسطینی کی تازہ کارروائی کے بعد اسرائیلی فوجی مغربی پٹی سے بھاگ گئے۔ اسرائیلی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ ارائیل علاقہ میں ہونے والے فلسطینی شہری کے تازہ حملے میں کئی اسرائیلی فوجی علاقہ چھوڑ کر بھاگ گئے۔

ریڈیو اسرائیل نے ایک فلسطینی کے مقابلے میں اسرائیلی فوجیوں کے فرار کو اسرائیل کی ذلت اور رسوائی قراردیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک فلسطینی نے مقبوضہ فلسطین کے ارائیل علاقہ میں تازہ کارروائی کے دوران 2 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور 6 صہیونیوں کو زخمی کردیا۔ اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے بعد فرار ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کے بارے میں تحقیقات کی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button