پاکستان

کالعدم تنظیموں کےخلاف کارروائی ملکی مفاد میں کر رہے ہیں، عمران خان اور جنرل باجوہ کی گفتگو

شیعیت نیوز: وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان وزیر سیکریٹریٹ میں ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم نے کہا کہ امن چاہتے ہیں، مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کےخلاف کارروائی ملکی مفاد میں کر رہے ہیں۔ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستحکم افغانستان خطے کے امن کےلیے ضروری ہے۔ ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کےخلاف ایکشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف نے افغان مذاکراتی عمل میں پاکستانی کردار پر بھی بات چیت کی۔ چند روز قبل پاک فوج نے کور کمانڈرز کانفرنس میں کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button