پاکستان

پاکستان کی بقاء اور ترقی ڈیموں کی فوری تعمیرمیں مضمر ہے ،علامہ احمد اقبال رضوی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہاہے کہ پاکستان کی بقا اور ترقی ڈیموں کی فوری تعمیرمیں مضمر ہے ۔ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی دھمکی ناقابل برداشت ہے ۔ سندھ طاس معاہدے کے ضامن اقوام متحدہ اور ورلڈ بنک بھارتی دھمکی کا نوٹس لیں، الیکشن میں اپنی عوام کومتاثر کرنے کے لئے انتہا پسند بی جے پی علاقائی امن و سلامتی کو داو پر لگانے پرتل چکی ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ ہندوستان پاکستان کے دریاؤں کا پانی روکنے کی بات کررہاہے۔حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعدہندوستان سندھ طاس معاہدے کے برخلاف اقدامات کر سکتا ہے جوکہ ایک نئی کشیدگی کو جنم دے گا۔ہندوستان اسرائیل اور امریکہ سمیت افغانستان کی بھارت نواز حکومت خطے کے امن کو تبا ہ کرنے کے درپے ہیں ۔ ہندوستان ایک طرف افغانستان سے پاکستان داخل ہونے والے پانیوں پر ڈیم بنا رہا ہے اور دوسری طرف سندھ طاس معاہدے کو ثبوتاژ کر رہا ہے ۔ہمارے ناعاقبت اندیشی حکمرانوں نے گزشتہ سیاسی ادوار میں نہایت غفلت کا مظاہرہ کیا جس کا خمیازہ اب ہم بھگت رہے ہیں ۔ڈیم بناو مہم کی رفتار کو بڑھنا ناگزیر ہو چکا ہے ۔عوام بڑھ چڑھ کر اس مہم میں حصہ لے تا کہ اپنی آنے والی نسلوں کو خوشحال پاکستان کا تحفہ دیں سکیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button