مشرق وسطی

شام ميں دہشت گردوں سے امریکی اور اسرائیلی ہتھیار برآمد

شام کے ایک فوجی کمانڈر کا کہنا ہے کہ شام میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں سے امریکی اور اسرائیلی ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ شامی کمانڈر کا کہنا ہے کہ دمشق کے مضافات میں سے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں امریکی اور اسرائیلی ساخت کے ہتھیار اور میزائل برآمد ہیں ۔ شام کے فوجی کماںڈر کے مطابق امریکہ اور اسرائیل دہشت گردوں کے ذریعہ اپنے شوم اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ اس نے کہا کہ خطے میں دہشت گرد تنظیموں کا اصلی حامی امریکہ اور اسرائیل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button