سعودی عرب

سعودی فرمانروا اور ولی عہد کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہو گئے :دی گارڈین

برطانوی اخبار دی گارڈین نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے بیٹے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان یمن جنگ سمیت متعدد معاملات پر اختلافات جنم لے چکے ہیں، فروری میں جب شاہ سلمان نے مصر کا دورہ کیا تو انکے مشیروں نے انہیں خطرے سے خبردار کیا جس پر وزارت داخلہ نے 30 سے زائد وفادار سکیورٹی اہلکاروں کو مصر روانہ کر دیا اور پہلے سے موجود سکیورٹی اہلکاروں کو واپس بلا لیا، ان میں سے بعض افسر شہزادہ محمد بن سلمان کے وفادار تھے ۔سعودی حکام نے فی الحال ان خبروں پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button