پاکستان

کالعدم جماعتوں کو مرکزی دھارے میں لانے کی پالیسی ختم کرنا ہو گی، بلاول بھٹو

شیعیت نیوز: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تمام تر اختلافات کے باوجود خارجہ پالیسی، معیشت اور دہشت گردی پر حکومت کیساتھ کام کرنے کیلئےتیار ہیں، دو ایٹمی قوتوں پاکستان اور بھار ت کے درمیان جنگی کشیدگی کا ذمہ دار مودی ہے، وزیراعظم نے بھارتی پائلٹ کو واپس کرنے میں جلدی کی، ہمارے خلاف جے آئی ٹی بن سکتی ہے تو کالعدم تنظیموں کیخلاف کیوں نہیں بن سکتی، کالعدم تنظیموں کومرکزی دھارے میں لانے کی پالیسی ختم کرناہو گی، ہمیں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرنا ہونگی، سانحہ اے پی ایس کے بعد نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا، امید ہے کہ اب اس پر مکمل عملدرآمد ہو گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اوآئی سی اجلاس میں شرکت نہ کر کے اپناموقف پیش کرنیکاموقع ضائع کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button