پاکستان

دہشتگرد مدارس پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رہا تو ہم مذمت کریں گے، فضل الرحمن

شیعیت نیوز: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مدارس کے خلاف کارروائیوں پر چُپ نہیں رہیں گے، ہندو برادری کے خلاف بات پر استعفی ٰ لیاجاتا ہے، اللہ کے خلاف بات پر ایکشن کیوں نہیں ۔بنوں میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ ہم بار بار کہہ چکے ہیں کہ یہ حکومت خاص ایجنڈے کے تحت لائی گئی ہے، بھارتی پائلٹ کی رہائی سے 12 گھنٹے پہلے ہی امریکا نے کہہ دیا تھا خوشخبری دیں گے،انہوں نے کہا کہ اب نیشنل ایکشن پلان کو حرکت میں لا رہے ہیں اور مدرسوں پر چھاپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، اگر مدرسوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رہا تو ہم مذمت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button