پاکستان

پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسیز بڑی دہشتگردی کی کارروائیاں کرسکتی ہیں، ذرائع

شیعیت نیوز: مودی حکومت اور بھارتی خفیہ ایجنسیز ملک میں بڑی دہشت گردی کی کارروائیاں کرسکتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملک دشمن قوتیں پاکستان کے خلاف سرگرم ہیں، مودی حکومت اور بھارتی خفیہ ایجنسیز بڑی دہشتگردی کی کارروائیاں کرسکتی ہیں تاہم ملکی دفاع کے لئے مسلح افواج 24 گھنٹے چوکس اورمستعد ہیں، بھارتی جارحیت کے خدشہ کے باوجود پی ایس ایل میچز اور یوم پاکستان کی پریڈ ہرصورت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی پائلٹ کو چھوڑنے کا فیصلہ کسی دباؤ میں نہیں بلکہ اتفاق رائے سے کیا گیا، پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو رہا کر کے عالمی سطح پر اخلاقی برتری کی مثال قائم کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے دیے گئے ڈوزیئر میں کوئی نئی چیز نہیں، لیکن پاکستان تحقیقات سے متعلق آج بھی اپنے موقف پر کھڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button