اہم انکشاف پاکستانیوں کی اہم معلومات کی مانیٹرنگ اسرائیلی کمپنی کے حوالے

05 مارچ, 2019 00:00

شیعیت نیوز: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )حکام نے ملک کی سائبر سیکیورٹی داؤ پر لگا دی’ ملک بھر میں انٹرنیٹ کی ٹریفک کی مانیٹرنگ کا کام اسرائیلی انٹیلی جنس نیٹ ورک کی شراکت دار کمپنی کو دئیے جانے کا انکشاف ہو گیا۔
پی ٹی اے کی طرف سے قواعد کے برخلاف منتخب کردہ کمپنی ان باکس ٹیکنالوجی کے نیٹ ورک سے اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی کو ملک کے مکمل کمیونیکیشن نظام تک رسائی حاصل ہوجائے گی، من پسند کمپنی کو ٹھیکہ دینے پر ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری کے نمائندوں نے چیئرمین پی ٹی اے اور چیئرمین نیب کو نوٹس لینے کے لئے مراسلے ارسال کر دئیے۔

اطلاعات کے مطابق اتوار کو چیئرمین نیب اور چیئرمین پی ی اے کے نام ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری کے نمائندوں کی طرف سے لکھے گئے خط کے مطابق پی ٹی اے نے انٹرنیٹ کی مانیٹرنگ کیلئے لینڈنگ اسٹیشن پر انٹرنیشنل ٹریفک مانیٹرنگ سلوشن کے قیام کی فراہمی کا کام ان باکس ٹیکنالوجی پاکستان نامی کمپنی کو دیا ہے۔ یہ کمپنی سینڈوین نامی غیر ملکی کمپنی سے ٹیکنالوجی حاصل کرتی ہے جو اسرائیلی انٹیلی جنس نیٹ ورک کا حصہ ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل گیٹ وے انٹرنیٹ ٹریفک مانیٹرنگ کا کام دینے کا معاہدہ معمول کے ٹینڈرنگ طریقہ سے ہٹ کر کیا گیا اور من پسند کمپنی کو پی ٹی اے حکام نے تمام قواعد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے نواز دیا۔

خط کے مطابق پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کی صورتحال انتہائی کمزور ہے جس کا مکمل فائدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیلی انٹیلی جنس نیٹ ورک ہمارے تمام کمپوٹیکشن نظام تک رسائی حاصل کر پائے گا جو ملکی سیکیورٹی کیلئے پی ٹی اے اور چیئرمین نیب سے اس معاہدہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے مذکورہ معاہدے کی فورا منسوخی کا مطالبہ کیا گیا تاکہ ملک کے کمپوٹیکشن نظام کو اسرائیلی اور دیگر دشمن ممالک کے انٹیلی جنس نیٹ ورک سے محفوظ بنایا جا سکے۔

2:43 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top