سعودیہ اور امارات نے پاکستان کی کمرمیں ایساخنجرگھونپاکےپوری قوم کے دل ٹوٹ گئے

05 مارچ, 2019 00:00

شیعیت نیوز: پاکستان کے نام نہادبرادردوست ممالک سعودیہ عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی کمرمیں ایسا خنجر گھونپاہے کہ پوری قوم کا دل ٹوٹ گیا، اوآئی سی کے اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج کی شرکت کے پیچھے براہ راست محمد بن سلمان اور محمد بن زائد ملوث نکلے ، ذرائع کے مطابق گذشتہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے اسلامی کانفرنس تنظیم (او آئی سی)کے وزراءخارجہ اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج کو شرکت کی دعوت سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے دورہ بھارت کے موقع پر خود دی تھی،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور اماراتی ولی عہد محمد بن زائد کا اس بات پر اتفاق ہے کہ پاکستان کی نسبت بھارت اور اسرائیل نے یمن کے مسلمانوں پر سعودی جارحیت میں بھرپورکرداراداکیاہے، اس بناءپر بھارت کو اوآئی سی میں شرکت کی دعوت جائے،بھارت کو اوآئی سی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دیکر سعودیہ عرب اور عرب امارات نے پاکستان کو سفارتی محاذپر تنہا کرنے کی مذمو م کوشش کی تاکہ پاکستان بھارتی جنگی جنون اور کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اس فورم پر آواز بلند کرے تو بھارت بھی اپنا ردعمل پیش کرنے میں کامیاب ہوجائے،جبکہ دنیا جانتی ہے کہ بھارت سعودیہ عرب اور عرب امارات کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنربھی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان حالیہ کشیدہ ماحول میں اوآئی سی کے وزراءخارجہ اجلاس میں بھارتی شرکت پر پاکستانی حکومت نے شدید غم وغصے کا اظہارکیاتھا،اسی بناءپرپاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نےاحتجاجاًاجلاس کا بائیکاٹ کیاتھا،پاکستان نے بھارتی موجودگی میں اوآ ئی سی اجلاس میں شرکت سے انکارکرکےانتہائی دانشمندی کا مظاہرہ کیا اور سفارتی محاذپر پاکستان کو بڑی کامیابی سے ہمکنارکیا،یہاں بات بھی زہن نشین رہے کہ گذشتہ چند روز سے پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی اور پاکستان کے ہاتھوں بھارتی جنگی جہازو ں کی تباہی اور پائلٹ کی گرفتاری کے بعد پیداہونے والی کشیدگی میں سعودیہ عرب نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی تھی جسے پاکستان نے کھلے دل سے تسلیم کیا تھالیکن سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرنےپہلے پاکستان اور بھارت کے درمیان دورے کا اعلان کیالیکن پھر دورے سے انکارکردیا۔

9:43 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top