پاکستان

کالعدم جماعتوں پر پابندی کو عملی لحاظ سےیقینی بنائیں گے، فوادچوہدری

شیعیت نیوزز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااوروفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ آج صورتحال اتنی خطرناک نہیں جتنی 72 گھنٹے پہلے تھی، عالمی بیک ڈور ڈپلومیسی کے نتیجے میں حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین کسی اور ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، تمام سیاسی جماعتوں کانیشنل ایکشن پلان پراتفاق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوری میں سیکیورٹی اجلاس میں اصول طے کرلیے گئے تھے، طے کیا گیا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان میں خامیاں دورکی جائیں گی، اقدامات کے نتیجے میں پاکستان کا مثبت چہرہ سامنے آئے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف حکومتی پالیسی کے تین حصے ہیں، معاشی حکمت عملی کے تحت ان تنظیموں کی فنڈنگ روکنی ہے اور غیرمسلح کرنا ہوگا، انتظامی اقدامات کچھ ہفتوں میں نظر آنے لگیں گے۔ مزید برآں وزیراطلاعات نے غیر ملکی خبرایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف گروپوں کی فنڈنگ روکنے کیلئے منی لانڈرنگ کیخلاف سخت اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم گروپوں پر عملی لحاظ سے پابندیوں کو یقینی بنائیں گے، ہمیں ایف اے ٹی ایف کی شرائط کو لاگو کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button