پاکستان

پاکستانیت کا شلٹر لینے والے بھارتی و اسرائیل یوٹیوب چینل سے ہوشیار

شیعیت نیوز: مختلف ذرائع سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل نے مشترکہ محاذ کھول دیا ہے ، لہذا اس حوالے سے پاکستان کے اندر بھی بھارتی و اسرائیلی ایجنٹس سرگرم ہیں اور بین الاقوامی سطح پر بھی ایسے ہی کچھ معاملات کا انکشاف ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جہاں اسرائیل امریکا اور بھارت پاکستان کو سرحدی معاملات میں الجھارہے ہیں وہیں پر پاکستان کے خلاف فتھ جنریشن وار کا بھی آغاز کردیا گیا ہے اس سلسلے میں یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا چینل پر ایسے چینلز اور اکاونٹس بنائیں گے جنہوںنے اب اپنی حقیقت کو واضح کرنا شروع کردیا ہے اور پاکستان کو تنہا کرنے کے لئے پاکستان کے دوست ممالک کے خلاف عوام کو گمراہ کرنے کی سازش کا آغاز کردیا ہے۔

شیعیت نیوز نے ایسے ہی ایک چینل کا پتہ لگایاہے جو یوٹیوب پر گذشتہ سال منظر عام پر آیا، شروع میں اس چینل نے سیاسی حالات کا تجزیہ کرکے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کیا اور اب لاکھوں صارفیوں کو ممبربنانے کے بعد پاکستان مخالف پروپگنڈا کا آغاز کردیا ہے۔

حال ہی میں اس چینل پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں حکومتی ذرائع کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ جس میں تین ممالک کا پاکستان پر حملہ کرنے کا ذکر کیا گیا ہے،اس میں صحافتی خیانت کرتے ہوئےایران کا نام شامل کرکے پاکستان کے برادر ملک کے خلاف عوام میں نفرت پیدا کرنے کی کوشیش کی گئی ہے، اور یہ ثابت کرنے کی کوشیش کی گئی ہے پاکستان پر ایران بھارت اور اسرائیل حملہ کرنے کیمنصوبہ بندی کررہے تھے۔

دوسری جانب حقیقت اسکے برعکس ہے ایران نے پاکستان پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی اور اپنے تعاون کا یقین دلایا، ساتھ ہی او آئی سی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیاجہاں بھارتی وزیر خارجہ اسرائیل اور سعودی عرب کی سرپرستی میں موجود تھی ۔

واضح رہے پاک فوج کے ترجمان کئی بار اس جانب متوجہ کرچکے ہیں دشمن پاکستان کے خلاف فتھ جنریشن وار کا ہتھیار استعمال کررہا ہے لہذا نوجوان متوجہ رہیں، اسی بنیاد پر ہم پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کی توجہ یوٹیوب پر قائم ایسے ہی چینلز کی جانب دلوانا چاہتے ہیں جو پاکستان کے دوست اور پڑوسی ممالک کے خلاف بیرونی آقاوں کی ایماء پر نفرت پھیلارہے ہیں۔

دھیاں رہے کہ اسکے علاوہ بھی پاکستان میں ایسے بہت سے انٹر نیٹ پر غیر قانونی چینلز قائم ہے جو پاکستان میں فرقہ واریت کو فروغ دے رہے ہیںجن پر پیمرا نے پابندی عائد کی تھی مگر اب وہ دوسرے نام سے متحرک ہوگئے ہیں۔جن میں وصال اردو کا نام سہرفرست ہے جو سعودی عرب کے شہر جدہ سے چلایا جارہا ہے اور پابندی کے بعد اردو 24 کے نام سے کام کررہا ہے۔

آخر میں اس چینل کے حوالے سے یہ واضح کرنا ہے بھی ضروری ہے کہ یہ چینل زیادہ تر آخر زمانے کا ذکر کرتا ہے لیکن آخر ی زمانے میں امام مہدی علیہ سلام کا ذکر نہیں کرتا جبکہ صرف حضرت عیسی ؑ اور دجال کی لڑائی کا ذکر کرتا ہے،اسطرح کی حقیقت چھپانا اس بات کی جانب متوجہ کرتی ہے کہ اس چینل کا ہدف لوگوں کے ذہن سے امام مہدی کے نام کو مٹانا یا دھندلا کرنا ہےواضح رہےکہ امام مہدی علیہ سلام کا خوف اگر آج کے دور میں کسی کو ہے توان میں سہرفرست اسرائیل ہے اور دوسری سعودی عرب کے ولی عہد محمدبن سلمان ہے جس نے کچھ عرصہ قبل امام مہدی سے جنگ کرنے کا دعویٰ کیا تھا، لہذا یہ سمجھنا مشکل نہیں کہ اس چینل کے تانےبانے کہاں سے ملتےہیں اور اس چینل کو اند ر کی خبریں کون سے خفیہ ایجنسی دیتی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button