پاکستان

وزیراعظم عمران خان کا اعلیٰ ظرفی اور اسلامی اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کا اعلان

شیعیت نیوز: وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ ظرفی اور اسلامی اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے پاکستان میں دراندازی کے دوران گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے انڈین پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جان لے کہ یہ ہماری کمزوری نہیں، اس اقدام کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ بھارت اس سے آگے نہ لے کر جائے، بھارت جو بھی اقدام کرے گا، پاکستان اس کا جواب دینے پر مجبور ہوگا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button