مقبوضہ فلسطین

وسطی غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری، القسام مراکز کو نشانہ بنایا گیا

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے بدھ کے روز اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے مراکز پر بمباری کی۔ اسرائیلی طیاروں‌نے غزہ کے وسط میں جنوب مغربی دیر البلح میں القسام بریگیڈ کے مراکز کو نشانہ بنایا۔

نامہ نگاروں کے مطابق صہیونی فوج نے دیر البلح میں ساحلی علاقے میں قائم القاسم بریگیڈ کے دو مراکز پر میزائل داغے۔ اسرائیلی طیاروں‌ نے تھوڑے وقفےکے بعد مزید چار میزائل داغے۔اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری بیان دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے اسرائیلی فوج اور یہودی کالونیوں پر آتش گیر غبارے پھینکے گئے جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی تھی

متعلقہ مضامین

Back to top button