پاکستان

خطیب اہل بیت ؑ اور ماہر تعلیم پروفیسر تقی ہادی کی شہادت کو پانچ برس گذرگئے ،قاتل تاحال آزاد

شیعیت نیوز: معروف ذاکر اہل بیت ؑ اور ماہر تعلیم پروفیسر تقی ہادی کی آج پانچویں برسی منائی جارہی ہے ، انہیں 27فروری 2014کو کراچی میں ملت تشیع کےمتحرک اورتعلیم دوست سکالر پروفیسر تقی ہادی کو کالعدم لشکر جھنگوی و سپاہ صحابہ نے محبت محمد و آل محمدؑ کے جرم میںشھید کردیا تھا۔

کراچی کئی سالوں تک ملت تشیع کے افراد کی مقتل گاہ بنا رہا۔ ملت تشیع کے قابل افراد کو چن چن کر قتل کیا جاتا رہا۔ 27 فروری 2014کو ملت تشیع کے متحرک اور تعلیم دوست رہنما پروفیسر تقی ہادی کو دہشتگردوں نے شہید کردیا تھا، پانچ برس گذرجانے کے باوجود شہید پروفیسرتقی ہادی کے قاتل تاحال کیفرکردارتک نا پہنچ سکے۔

پروفیسر تقی ہادی کوناظم آباد میں اس وقت شھید کیا گیا جب وہ کراچی کے میٹرک بورڈ آفس سے اپنی خدمات انجام دینے کے بعدرکشے میں سوارہوکراپنے گھرکی جانب جارہے تھے۔ پروفیسر تقی ہادی کو کالعدم سپاہ صحابہ کے چار دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے زخمی کیا جہاں سے انہیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شھید ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button