بہاولپور، مسجد ومدرسے کی آڑمیں قائم کالعدم جیش محمد کےمبینہ ہیڈ کواٹر کا کنٹرول پنجاب حکومت نے سنبھال لیا

22 فروری, 2019 00:00

شیعیت نیوز: پنجاب کے ضلع بہاولپورمیں میں جامع مسجد سبحان اللہ اور مدرستہ الصابرمیں قائم کالعدم تکفیری دہشت گرد جماعت جیش محمد کے مبینہ ہیڈ کوارٹر کا کنٹرول پنجاب حکومت نےسنبھال لیاہے،تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ پنجاب کے ترجمان کی جانب سے نجی ٹی وی چینلز کو جاری بیان میں کہاگیاہے کہ بہاولپور میں قائم جامع مسجد سبحان اللہ اور مدرستہ الصابر کا مکمل کنٹرول پنجاب حکومت نے سنبھال لیاہے، کنٹرول سنبھالنے کا فیصلہ قومی سلامتی کے تناظرمیں کیاگیاہے،ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق مسجد ومدرسہ کالعدم دہشت گردجماعت جیش محمد کے مبینہ ہیڈ کوارٹرتھا، اس مدرسےمیں ستراساتذہ اور چھ سو سے زائد طلباءموجود تھے،واضح رہے کہ ملک دشمن کالعدم تکفیری دہشت گرد جماعت جیش محمد پاکستان اور پاکستان سے باہر دہشت گردی کی متعددکاروائیوں میں ملوث رہی ہے، جس میں ہزاروں شیعہ سنی مسلمان شہید ہوچکے ہیں، کالعدم جیش محمد اور حرکت المجاہدین کا سرغنہ تکفیری ملا مسعود اظہرہے جو کشمیر اور افغانستان میں جہاد میں شریک رہاہے،ملا مسعود اظہر سرینگرسے بھارتی فورسزکے ہاتھوں گرفتارہوا تو 5برس تک بھارتی قید میں رہا31دسمبر 1999میں اس کی رہائی کے خاطر بھارتی سیاحوں کا ایک جہازاسکے جہادی ساتھیوں نے اغواءکیا لیکن فوجی آپریشن کے باعث تمام اغواءکار مارے گئے پھر ایک اور بھارتی جہاز کو اغواءکرکے افغان دارالحکومت کابل لیجایاگیا اور اغواءکاروں نے مسافروں کی بحیریت واپسی کے لئے ملا مسعود اظہر کی رہائی کا مطالبہ کیااور بھارتی حکومت نے مسافروں کی سلامتی کی خاطر ملا مسعود اظہر کو رہا کردیاتھا جس کے بعد سے وہ تاحال آزاد ہے ۔

11:15 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top