پاکستان

سعودی ماہر تعلیم کی پاکستان کے تعلیمی نظام پر تنقید، وہابی شدت پسند تعلیمی نظام نافذ کرنے پر زور

شیعیت نیوز: سعودی ماہر تعلیم عمر فاروقی کا کہنا ہے پاکستان کے تعلیمی نظام میں فوری تبدیلی کی ضرورت ہے، پاکستانی سکول صدیوں پرانے نظام پر چل رہے ہیں جس کی وجہ سے کلاس رومز میں وہ اذہان پروان نہیں چڑھ پارہے جو مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کرسکیں۔دبئی میں مقیم پریمیئر ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ’کوڈڈ مائنڈز‘ کے بانی عمر فاروقی نے اسلام آباد میں صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا حکومت پاکستان بالخصوص صدرمملکت تعلیمی نظام میں تبدیلی لانے کیلئے پر عزم ہیں۔
واضح رہے کہ تعلیمی نظام کسی بھی قوم و ملک کی بنیاد ہوتی ہے، عالمی طاقتیں پاکستان کو قابومیں رکھنے کے لئے یہاں کہ بنیاد ی تعلیمی نظام میں تبدیلی کے لئے کوشاں ہیں تاکہ وہ مستقبل کے معماروں پاکستان و اسلامی نظریہ کے مخالف تعلیمی نظام کے ماتحت پروان چڑھا کر اپنا مضموم مقاصد حاصل کرسکیں، دوسری جانب گذشتہ کئی سالوں کے دوران یہ بات بھی مشاہدے میں آئی ہے کہ پاکستان کے تعلیمی نظام میں پڑھائی جانے والی اسلامیت میں وہابیت (سعودی عرب کے سرکاری مذہب) کی ترویج کی جارہی ہے جو پاکستان میں شدت پسندی کو جنم دے رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button