پاکستان

ہماری پالیسی واضح ہے کہ ہم ایران سمیت کسی بھی ملک کے مخالف نہیں ہیں، زرتاج گل

شیعیت نیوز: تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری سے کوئی ملک ناراض نہیں ہے کیونکہ ہماری پالیسی واضح ہے کہ ہم ایران سمیت کسی بھی ملک کے مخالف نہیں ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ جب ہمیں حکومت ملی تو عالمی دنیا میں ہمیں اکیلے پن اور معاشی چینلجز کا سامنا تھا، لیکن اب دنیا کے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی پالیسی ہے کہ ہم کسی کے لیے استعمال نہیں ہوں گے اور نہ کسی اور کے جھگڑے میں پڑیں گے. زرتاج گل نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی واضح ہے کہ ہم ایران سمیت کسی ملک کے مخالف نہیں ہیں، ہم کسی کی جنگ میں کسی بھی طرف نہیں ہوں گے، ہمارا ایجنڈا ہے کہ ہم نے ترقی کرنی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button