ایران

سعودی عرب عالمی سطح پر دہشتگردی کو فروغ دینے والا ملک: بہرام قاسمی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کی ایران مخالف ہرزہ سرائی پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ اس بات سے انکار نہیں کر سکتا کہ خطے اور دنیا میں دہشتگردی کا سرغنہ خود سعودی عرب ہے.

بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کو عالمی رائے عامہ کے افکار و نظریات کو مخدوش کرنےکے بجائے انسانوں کا قتل عام کرنے والے بے رحم دہشتگرد گروہوں کو تشکیل دینے اور یمن کے بے گناہ اور مظلوم عوام پر جاری جارحیت اور اسی طرح دہشتگردوں کے ہاتھوں علاقے کے دوسرے ممالک کے بے گناہ عوام کے قتل عام کا جواب دینا چاہئیے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بارہا اپنی قراردادوں میں سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جانب اشارہ کیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب اب بھی امریکہ اور یورپ کا چہیتا ہے اور اسی وجہ سے وہ برسہا برس سے انتہا پسندی اور دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button