سعودی عرب

سعودی حکومت نے عبدالعزیز بریگیڈ کے کمانڈر کو برطرف کر دیا

سعودی حکومت نے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مقابلے میں پے در پے شکستوں کے بعد ملک عبدالعزیز بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر عبود الشھود کو بر طرف اور نائف الحربی کو اس عہدے پر تعینات کر دیا۔

یہ اقدام صوبہ نجران میں سعودی فوج کے اہداف پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے تازہ حملے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں تیرہ سعودی فوجی ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
ادھر یمنی عوام کی نمائندہ تنظیم انصار اللہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے حمایت یافتہ مستعفی صدر منصور ہادی کی حکومت اسٹاک ہوم امن سمجھوتے پر عملدرآمد کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے۔
یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس سے بات چیت کرتے ہوئے انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی کا کہنا تھا کہ مستعفی حکومت اور سعودی اتحاد امن معاہدے کی پابندی نہیں کر رہا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button