پاکستان

پاکستانی وزیر خارجہ کا مظلوم فلسطینیوں کے خلاف ایسا اقدام کے قائد اعظم کی روح بھی شرماجائے

شیعیت نیوز: اسرائیل نواز پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جرمنی میں میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے قائد اعظم کے پاکستان کی نفی کرتے ہوئے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔جرمنی کے شہر میونخ میں سعودی و یہودی نواز پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک اسرائیلی رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسرائیل سے تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے،وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں نرمی لانا چاہتے ہیں مگر ہمارے ریجن کی سیاست اس راہ میں رکاوٹ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی قوم ہمیشہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہےاور کسی بھی صورت حکومت کو اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ ہم قائد اعظم اور اقبال کے پاکستان کو کسی صورت یہودی اسرائیلی پاکستان بننے کی اجازت نہیں دیں گے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button