پاکستان

وفاقی حکومت کاوزارت داخلہ کے شیعہ مخالف متعصبانہ نوٹیفکیشن کی تحقیقات کا حکم

شیعیت نیوز: وزارت داخلہ کی جانب سے شیعہ مکتب فکر کی توہین اور اس پر سنگین الزامات پر مبنی نوٹیفکیشن کے اجراءپر ملت جعفریہ کے شدید غم وغصے اور مجلس وحدت مسلمین کی اعلیٰ قیادت کے وفاقی حکومت سے بھرپوراحتجاج ، خدشات اور اعتراضات کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ٹویٹ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ کی طرف سے جاری مبینہ نوٹیفکیشن کے مواد کا سختی سے نوٹس لے لیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن مخصوص طبقے کیلئے جاری کیا گیا، جس میں ایک خاص مکتب فکر کا ذکر کیا گیا ہے، جس کا وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو فوری تحقیقات کا حکم دیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ایسے موقع پر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

جبکہ وزیر مملکت برائے داخلہ نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ہم اس مندجہ زیل متنازعہ نوٹیفکیشن کا جائزہ لے رہے ہیں جوکہ ہماری حکومت کی پالیسی میں شامل ہی نہیں ہے،پاکستان سب کاہے اور سب کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی آوازبلند کرے اورنئے پاکستان میں کسی کویہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی کے مسلک یا عقیدے کی بنیادپر اسے چیلنج کرے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button