پاکستان

اسدعباس نقوی کی کوششوں سےایم ڈبلیوایم اور آئی ایس اوکے ملک بھر سے گرفتارتمام کارکنان رہا

شیعیت نیوز: تحریک حمایت مظلومین جہاں کے پلیٹ فارم سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف احتجاج کی پاداش میں آئی ایس او پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین کے کراچی،سکھر ،بھکراور سرگودھا سے گرفتار تمام کارکنان اور عہدیداران کو ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما اسدعباس نقوی کے وفاقی حکومت سے موثر رابطے اور پر زور احتجاج کے بعد باعزت بری کردیا گیاہے، آخری اطلاع آنے تک بھکر سے گرفتار ایم ڈبلیوایم کے ایک کارکن کو بھی رات گئے رہا کردیاگیا ہے،سرگودھا سے گرفتارآئی ایس اوکے رہنمائوں نے رہائی کے بعدآئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر محمد قاسم شمسی سے ملاقات کی، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ سرگودھا میں ہمارے آٹھ برادران کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی اور اُنہیں گرفتار بھی کیا گیا، جس کے بعد آج عدالت نے گرفتار افراد کو باعزت بری کرنے کا حکم دیا ہے اور ایف آئی آر بھی خارج کرنے کا حکم دیا ہے، قاسم شمسی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی اور سکھر میں بھی گرفتار افراد کو رہا کر دیا گیا ہے، اُنہوں نے کہا کہ قاتل ولی عہد کے دورہ پاکستان کے خلاف مختلف جماعتوں سے روابط ہو رہے ہیں، حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے متعصب نوٹیفکیشن کے خلاف قومی بیانیہ جاری کیا جائے گا، اُنہوں نے کہا کہ کراچی میں ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئیں، اس حوالے سے بھی مشاورت جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button