پاکستان

حکومت کا سعودی ولی عہد کے خلاف سوشل میڈیا پر تنقیدکرنے والوں کے خلاف کاروائی کااعلان

شیعیت نیوز: وزرات داخلہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وفد کے دورہ پاکستان سے متعلق شکوک وشہبات پیدا کرنے اورپروپیگنڈے میں ملوث 39 اکاونٹس اور پانچ پیجز بند کرنے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔وزرات داخلہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر چند تنظیمیں منفی پروپیگنڈے میں مصروف ہیں،ایف آئی اے سائبرکرائم اور پی ٹی اے ایسے تمام اکاونٹس کو فوراً بند کرے۔وزرات داخلہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں 5 مختلف پیجز، 19 فیس بک اکاؤنٹس اور 20 ٹویٹر اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے جو سعودی مہمان کے دورہ پاکستان کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔وزرات داخلہ نےچیف کمشنر اسلام آباد، تمام صوبوں کے آئی جیز، چیف سیکرٹریز، چیئرمین پی ٹی اے اور ڈی جی ایف آئی اے کو لکھے گئے خط میں ان اکاونٹس سے جڑے افراد کوٹریس کرنے اوران کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے، جہاں مختلف لوگ دورے کے مقاصد، سرمایہ کاری کے امکانات اورسعودی عرب کی جانب سے اتنی بڑی سرمایہ کاری پر اپنی آراء کا اظہارکررہے ہیں تاہم ایسے میں کچھ لوگ سوشل میڈیا پرمحمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے خلاف بھی اظہارخیال کررہے ہیں ۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعلقات کے باعث سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی بڑی پیمانے پرتیاریاں جاری ہیں، اسی طرح محمدبن سلمان اور ان کے ہمراہ آنے والے وفود کی سیکیورٹی کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button