پاکستان

افواہوں کی بنیاد پر سکیورٹی اداروں کےکراچی میں ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کے دفاتر پر چھاپے،3افرادگرفتار

شیعیت نیوز: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے افواہوں کی بنیاد پر مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے کراچی میں قائم دفاتر پر چھاپے مار کردو افرادکو گرفتارکرلیاہے، تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کے خلاف احتجاجی ریلی کی جھوٹی اطلاع پر سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے سولجربازارمیں قائم ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکریٹریٹ پر چھاپہ ماراجس کے نتیجے میںدو افراد کی گرفتاری عمل آئی بعد ازاں نذدیک ہی قائم آئی ایس او کراچی ڈویژن کے دفتر پربھی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے چھاپہ ماراجہاں سے ایک نامعلوم کارکن کی گرفتاری کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کے دفاتر پر حالیہ چھاپے ان تنظیموں کی جانب سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کے خلاف ممکنہ احتجاجی ریلی کو روکنے کیلئے کئے جارہے ہیں ، جبکہ ایم ڈبلیوایم کے صوبائی ترجمان آصف صفوی اور آئی ایس اوکراچی ڈویژن کے ترجمان علی کاظمی نے شیعیت نیوز کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وضاحت پیش کی کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ہمارے دفاتر پر چھاپے ایک ایسی ریلی کو روکنے کیلئے کئے جارہے ہیں جس کا ہماری جانب سے کوئی اعلان ہی نہیں کیاگیا،دونوں جماعتوں کے ترجمانوں نے سکیورٹی اداروں کے حالیہ چھاپوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور گرفتار شدگان کی فوری رہائی اور اس جھوٹی افواہ کے پھیلانے والوں کے خلاف سخت کروائی کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button