پاکستان

22 فروری کو دھشت گردی کے خلاف سندھ بھر میں یوم احتجاج منائیں گے، علامہ مقصودڈومکی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کا رتودیرو پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ 80 ہزار شہیدوں کا جنازہ اٹھا چکے ہیں دھشت گردی کے نیٹ ورک اور ان کے سرپرستوں کی سرگرمیوں پر تشویش ہے۔ 24 فروری کو سہون شریف میں شہداء کی یاد میں اور دھشت گردی کے خلاف عوامی اجتماع کریں گے ۔ آل سعود کا کردار ظالم کی حمایت اور مظلوم مسلمانوں کا قتل عام ہے۔ یمن بحرین شام سمیت خود سعودی عوام کے لیے آل سعود کا کردار سوالیہ نشان ہی نہیں بلکہ قابل مذمت ہے۔دھشت گردی کے خطرات کے باوجود ہماری شخصیات اور مراکز کی سیکورٹی کلوز کی گئی ہے۔ شکارپور کی صورت حال پر ہمیں تشویش ہے۔ امیر بخش بھٹو سے سندھ کی سیاسی صورتحال پر بات ہوئی آئندہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق مشاورت کریں گے۔ 22 فروری کو دھشت گردی کے خلاف سندھ بھر میں یوم احتجاج منائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button