مشرق وسطی

بحرینی شیعہ قائد آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم تہران کے اسپتال میں داخل

شیعیت نیوز: آیت اللہ شیخ عیسی قاسم تہران کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں، ایک بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بحرینی شیعیوں کے قائد آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو مکمل علاج اور بعض ٹیسٹوں کے لئے تہران کے ایک اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے،اطلاعات کے مطابق المقاوم نے اس سے قبل کہا تھا کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو نجف اشرف سے مشہد مقدس منتقل کردیا گیا ہے ،شیخ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم بحرینی عوام کے روحانی پیشوا ہیں ۔ بحرینی حکومت نے ان کے گھر کا 2 سال تک محاصرہ کیا اور اس کے بعد انھیں علاج کے لئے لندن منتقل کردیا گیا۔ جہاں سے انھیں پہلے نجف اشرف اور پھر وہاں سے انھیں علاج کی تکمیل کے لئے تہران کے ایک اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button