پاکستان

کراچی : پریس کانفرنس کیوں کی؟ علامہ مرزا یوسف سمیت دیگر رہنماوں پر ایف آئی آر درج

شیعیت نیوز: کراچی میں حمایت مظلومین جہاں کےرہنما ءعلامہ مرزا یوسف حسین اور انکے ساتھیوںپر پولیس نے دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کی پاکستا ن آمد کے خلا ف حمایت مظلومین جہاں کے پلیٹ فارم سےعزاخانہ زہر ا سولجر بازار کراچی پر کی گئی جس میں علامہ مرزا یوسف حسین یمن جنگ کےحوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مدینے میں چند روز قبل ایک معصوم بچے کو صرف اس لئے قتل کر دیا گیا کہ اس کی ماں محمدؐ و آلِ محمدؐ پر درود بھیج رہی تھی ۔

حمایت مظلومین جہاں کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس اور انتظامیہ کا رویہ ہمارے ساتھ خراب ہے ہم نے صرف میڈیا کے ذریعے یمن اور فلسطین کے مظالم کے بارے میں آگاہی دینا تھا ۔ مگر اب ہمارے علماء اور رہنماؤں پر دہشت گردی کے مقدمات بنادیئے گئے ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ سولجر بازار تھانےمیں دہشتگرد ی کی دفعہ 7ATA، 341اور 153/AIIلگا کرعلامہ مرزا یوسف حسین ، علامہ نثار قلندری ، علامہ مبشر زیدی، اویس کمیل اور دیگرپر اشتعال انگیزی پھیلانے کا الزام لگا دیا ہے۔
واضح رہے کہ احتجاجی پریس کانفرنس کا انعقاد کراچی پریس کلب میں رکھا گیا تھا مگر پریس کلب کی انتظامیہ نے آخری وقت پر پریس کانفرنس کی بکنگ نامعلوم وجوہات کی بنا پر منسوخ کردی گئی تھی جس کے بعد پریس کانفرنس عزاخانہ زہراؑ سولجر بازار منتقل کی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button