پاکستان

بن سلمان کے جرائم کی وجہ سے کوئی بھی باغیرت مسلمان و پاکستانی، اپنی سرزمین پراسکا استقبال نہیں کریگا، ناصر شیرازی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرئٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے ایک نجی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہکہ سعودی عرب پاکستان کی معاشی امداد کر کے دنیا کو یہ تاثر دینے میں کامیاب ہو جائے کہ پاکستان ہمارے ساتھ کھڑا ہے، بالخصوص وہ ایشوز جنکی وجہ سے سعودی عرب سے نفرت کی جاتی ہے تو بطور پاکستانی قوم ہماری عزت، وقار اور عظمت پہ حرف آئے گا، بلکہ ہماری ساکھ پہ سوال کھڑا ہو جائیگا۔ سعودی ولی عہد چونکہ داخلی سطح پہ تنہائی کا شکار ہے، تیونس اور مراکش میں، افریقہ میں اسے سخت ہزیمت کا سامنا ہے، ڈیوس کانفرنس میں بھی اسے تنہائی کا شکار ہونا پڑا ہے، عالمی لیڈرشپ نے اس کے ساتھ ہاتھ نہیں ملایا، اس کی کوشش ہے کہ وہ تنہائی سے کسی طرح نکلے۔ پاکستان دنیا میں آبادی کے لحاظ سے ساتواں بڑا ملک ہے، اسلامی دنیا میں اپنا مقام رکھتا ہے، ایٹمی طاقت ہے، لیکن بدقسمتی سے انہوں نے پہلے بھی یہاں افغان جہاد کے نام پہ، کبھی مدارس کے نام پہ اور کبھی دینی امور کے نام پہ پاکستان میں بہت زیادہ مداخلت کی ہے، جس وجہ سے انکے حمایت یافتہ مذہبی اور سیاسی مذہبی گروپ موجود ہیں،

لہذاہم یہ باور کروائیں گے کہ پاکستان سعودیہ کی کالونی نہیں ہے، ایک خودمختار ملک ہے، ہم اپنے اس اصولی موقف پر قائم ہیں کہ پاکستان میں غیرملکی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔ بن سلمان جو یمن جنگ کی وجہ سے، اسرائیل کی حمایت کی کیوجہ سے، کشمیر پر ہماری اسپورٹ نہ کرنیکی وجہ سے، امریکہ کے حد سے زیادہ قریب ہونے کی وجہ سے، سعودیہ کے اندر اور باہر اپنے سیاسی مخالفین کیساتھ بربریت پہ مبنی سلوک کی وجہ سے، خاشقعجی قتل جیسے واقعات کی وجہ سے، سرزمین مقدس حجاز کو پائمال کرنیکی وجہ سے، وہاں مقدس مقامات کی مسماری کی وجہ سے، بن سلمان کے ذاتی طور پر ظالم اور جابر ہونیکی وجہ سے، اس منفور شخص کو، کوئی بھی باغیرت مسلمان، کوئی بھی پاکستانی، اپنی سرزمین پر اسکا استقبال نہیں کریگا۔ ہمارا یہی موقف ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button