پاکستان

گلگت بلتستان کو قومی دہارے میں شامل کرنے کیلئےقومی اسمبلی اور پارلیمنٹ میں نمائندگی دے رہے ہیں، علی امین گنڈاپور

شیعیت نیوز: وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دے رہے ہیں، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے گا، اس لیے قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ میں نمائندگی دے رہے ہیں، جب ان سے سوال کیا گیا کہ سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات سے متفق ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات سے اتفاق ہے، ان سفارشات کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ گلگت بلتستان اور کشمیر سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو پارلیمنٹ میں نمائندگی سے کشمیر کا کوئی تعلق نہیں، کیونکہ آزاد کشمیر کا اپنا آئین ہے، اپنا وزیراعظم اور صدر ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button