پاکستان

سندھ پولیس کو شہید علی رضا عابدی کے قاتلوں کا سراغ مل گیا

شیعیت نیوز: معروف شیعہ سیاسی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شہیدعلی رضا عابدی کے قاتلوں کا سراغ پولیس کو مل گیا ہے، پولیس کا کہناہے کہ علی رضا عابدی کو قتل کروانے کیلئے گینگ وار کے کاروندوںکو کرائے کے قاتلوں کے طور پر استعمال کیا گیا ۔،علی رضا عابدی کے قاتلوں کا سراغ پولیس کو مل گیا ہے، تفتیش کے دوران جیوفینسگ میں2 مشکوک افراد کے موبائل فون نمبر حاصل ہوئے جن کے بیرون ملک فرار ہوجانے کی اطلاعات ہیں۔

شہید علی رضا عابدی کیس میں کرایے کے قاتل استعمال کیے گئے، قاتلوں کا تعلق ممکنہ طور پر لیاری گینگ وار سے ہے جس پر شہرمیں روپوش گینگ وار کارندوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا گیا ہے۔گزشتہ دنوں لیاقت آباد میں نوجوان احتشام کے قتل میں بھی گینگ وارکے کارندے ملوث تھے، نوجوان احتشام اور علی رضا عابدی کو ایک ہی ہتھیار سے قتل کیا،واضح رہے کہ شہید علی رضا عابدی کو 25دسمبر 2018کو ان کے گھرکے باہرموٹر سائیکل ماہر نشانہ باز مسلح دہشت گردوں نے گولیاں مار کرشہید کردیا تھا اور باآسانی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button