پاکستان

ہم 71برس سے گلگت بلتستان کو پاکستان کا حصہ بنانے کی تحریک چلارہے ہیں ، حسن جوہری

شیعیت نیوز:  ہمارے اوپر بیرونی لقموں اور ٹکڑوں پر پلنے کے الزمات عائد کرنے والے ثبوت پیش کریں اور جرأت کا مظاہرہ کرکے مناظرے کیلئے تیار ہو جائیں۔ ہم نے ہمیشہ عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے کبھی غداری نہیں کی۔ پچھلے 71 سال سے الحاق کی تحریک چلارہے ہیں، اس کے باوجود بعض نااہل لوگ ہمارے اوپر طرح طرح کے بے بنیاد الزامات عائد کررہے ہیں۔ الزامات لگانے والے ثبوت پیش کریں ورنہ ان کا گھیرا تنگ کریں گے،گلگت بلتستان یوتھ الائنس کے بانی وچیئر مین شیخ حسن جوہری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹکروں پر پلنے والے اور کرپشن کے پیسے سے گھر چلانے والے لوگ ہمیں باشن دے رہے ہیں، جو اس صدی کا سب سے بڑا مذاق ہے۔ الزامات لگانے والوں میں جرأت ہے تو وہ خود جلسہ کرکے دکھائیں۔ سرکاری جلسے میں رعب جمانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہمیں پاکستان کی ضرورت نہیں ہے ہم تو برسوں سے آئین کا حصہ بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ چند جاہل ان پڑھ لوگ یادگار چوک پر سٹیج ملنے پر الٹی سیدھی باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حرام کے پیسے اور ٹکروں پر پلنے والے نہیں ہیں۔ غریب ضرور ہیں لیکن کبھی حرام نہیں کھایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button