پاکستان

حکومت منشیات کی روک تھام اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرے۔ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ

شیعیت نیوز: مجلس وحدت المسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کےبیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت کھیل میںمالی معاملات پر اختلافات کی تحقیقات ہونی چاہیئے ملک سے کرپشن کا خاتمہ کیے بغیر ترقی ممکن ہی نہیں۔ کرپشن اور اقربا پروری سے ہی بے روزگاری میں اضافہ اور قابلیت کو نظر انداز کرنے سے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا۔میرٹ کی پامالی اور منظور نظر نا لائق افراد کو اداروں میں بھرتی کرنے سے ادارے ہی کمزور ہوں گے ،بیان میں کہاگیاکہ معاشرے میں بے روزگار مایوس نوجوان طبقہ منشیات اوردیگر منفی رحجانات کی طرف راغب ہور ہے ہیں۔حکومت نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرے۔تاکہ نوجوان مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہوسکے۔ملک بھر کی طرح کوئٹہ شہر میں منشیات کی فراوانی اورسرعام خرید و فروخت قانون نافذ کرنے والی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ نئی نسل کو روزگار کے مواقع دینا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے قابل نو جوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کیلئے انہیں سپورٹس کی سہولتیں اور دیگر مثبت سرگرمیوں کے لئے وسائل فراہم کیے جائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button