پاکستان

شہید علی رضاعابدی قتل کیس: پولیس تاحال قاتل پکڑنے میں ناکام

شیعیت نیوز:علی رضاعابدی قتل کیس میںپولیس تاحال قاتل پکڑنے میں ناکام ہے۔

سابق رکن اسمبلی سید علی رضا عابدی کے آئی فون کو پولیس اب تک نہیں کھول سکی ہے جب کہ قتل کی تفتیش ساؤتھ زون سے لے کر سی ٹی ڈی کو دی جا چکی ہے۔

سیکیورٹی اداروں کی جانب سے قتل کے تحقیقات کے لیے کچھ مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے تاہم کوئی ٹھوس ثبوت حاصل نہیں ہو سکے ہیں۔

واضح رہے کہ قتل کی تحقیقات کے لیے مشتبہ افراد کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کو تفتیشی حکام کی جانب سے طلب کیا جا چکا ہے۔

علی رضا عابدی کو 25 اور 26 دسمبر کی درمیانی شب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ان کی رہائش گاہ کے باہر موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے نشانہ بنایا تھا جب کہ قتل کا مقدمہ اُن کے والد کی مدعیت گزری تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

سابق رکن اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی جنوبی پیر محمد شاہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی، تفتیشی حکام کے مطابق علی رضا عابدی کے قتل کی تحقیقات پولیس، سی ٹی ڈی اور رینجرز اہلکار نے کی، جب کہ مقتول کے سیکیورٹی گارڈ سمیت جیل میں قید کالعدم تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے قیدیوں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔

شک کی بناپرعلی رضا عابدی کے گارڈ کو حراست میں لیا گیا تھا جب کہ تفتیش کے دوران پتا چلا کہ سیکیورٹی گارڈ تربیت یافتہ نہیں تھا اور گارڈ کے پاس موجود اسلحہ بھی ناکارا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button