مشرق وسطی

شام میں دہشتگردوں کی مدد کرنا ہماری بڑی غلطی تھی، اسرائیل کا اعتراف

شیعیت نیوز: صہیونی غاصب ریاست اسرائیل کی دفاعی فوج کے سربراہ گدی ایشنوک نے اعتراف کیا ہے کہ شام میں دہشتگردوں کو تعاون کرنا ہماری سب سے بڑی غلطی تھی۔

صہیونی اخبار ہزرٹ کے مطابق دفاعی افواج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شام کی حکومت کو گرانے کے لئے دہشتگردوں کے لئے سہولیاتی مرکز گولان کی پہاڑیوں کےساتھ دیا جاتا تھا جہاں انہیں طبی و دیگر سہولیات دی جاتیں، انہوں نے کہاکہ یہ ہماری بہت بڑی غلطی تھی۔

دھیاں رہے کہ اس سے قبل بھی کئی اسرائیلی سرکاری آفیشنلز نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ شام کی خانہ جنگی میں اسرائیل کی عدم مداخلت محض ایک جھوٹ ہے، جبکہ اسرائیل شامی خانہ جنگی میں شام جمہوری حکومت کے برخلاف دہشتگردوں کا سب سے بڑاحامی و مدگاری رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button