امام مہدی عج سے جنگ کا اعلان کرنے والا فروری میں پاکستان کا دورہ کریگا

شیعیت نیوز:سعودی عرب کے متنازعہ ولی عہد محمد بن سلمان فروری کے تیسرے ہفتہ میں پاکستان کا دورہ کریں گے، میڈیا ذرائع نے فروری کے تیسرے ہفتہ میں محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے باخبر کیا ہے۔
واضح رہے کہ محمد بن سلمان دنیا بھر میں جمال خاشقیجی جو کہ سعودی صحافی تھا اسکے قتل میں براہ راست ملوث ہونے پر دنیا بھر میں شدید تنقید کی ذد میں ہے، جبکہ ہزاروں یمنیوںسمیت حجاز میں انسانی حقوق کی اعلانیہ پامالی سمیت پاکستانیوں پر بلااشتعال فائرنگ کروانے کا بھی ذمہ دار ہے۔
دوسری جانب امام مہدی عج سے جنگ کرنے کا اعلان کرنے پر بھی محمد بن سلمان اسلامی دنیا میں ایک متنازعہ شخصیت بن گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امام مہدی علیہ السلام سے بن سلمان کی دشمنی کیوں ؟
عرب میڈیا کے مطابق شام میں محمد بن سلمان داعش کا سپورٹ میں براہ راست ملوث تھاتاہم محمد بن سلمان کا شام کو تاراج کرنے اور نواسی رسول (ص) بی بی زینب علیہ سلام کے روضہ کو مسمار کرنے کا خواب پورا نا ہوسکا اور عراق و شام میں اسے بری طرح شکست ہوئی۔
محمد بن سلمان کے اس دورائے پاکستان پر سول سوسائٹیز نے شدید اعتراضات اُٹھائے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر عوام نے بھی شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔
دھیان رہے کہ سعودی ولی عہد اقتدار طلب ظالم انسان ہے جو اپنے اقتدار کو مضبوط کرنے کے لئے ہر ناقد کو قتل کروانے میں وقت کا ضیا ع نہیں کرتا ۔
دوسری جانب سعود ی عرب کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی امداد کے نتیجے میں پاکستان کو کیا شرط مانا پڑی اسکی تفصیلات تو گرچہ سامنے نہیںآئی لیکن خیال کیا جارہا ہے سعودی نواز شدت پسند دہشتگردوں اور گروہوں کو پاکستان میں ریلیف دیئے جانے کا امکان ہے ، جو پیغام پاکستان کے نام پر صاف دیکھائی دے رہا ہے۔