پاکستان

وفاقی محکمہ داخلہ کا پنجاب بھر میں کالعدم تکفیری دہشت گردجماعتوں کی از سرنو مانٹرنگ کا حکم

شیعیت نیوز: وفاقی محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر میں کالعدم تکفیری جماعتوں کی ازسرنوء مانیٹرنگ کا حکم دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کالعدم تکفیری جماعتوں اور ان کے فعال کارکنوں پر نظر رکھی جائے ان کی نقل و حمل اور رابطوں کی بھی ہفتہ وار رپورٹ فراہم کی جائے اور کسی بھی قسم کی تخریبی سرگرمی کی منصوبہ بندی سے قبل ہی کارروائی کرکے اسے ناکام بنایا جائے۔ ہدایات میں خصوصی طور پر کہا گیا ہے کہ نام بدل کر کام کرنیوالی کالعدم جماعتوں کے کارکنوں کو بھی واچ لسٹ میں شامل کرکے مانیٹرنگ کا عمل تیز کیا جائے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ نے یہ اقدام صوبے میں قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button