پاکستان

شہر قائد میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ایم ڈبلیوایم کے تحت آل پارٹیز شیعہ پریس کانفرنس آج ہوگی

شیعیت نیوز: شہر قائد میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہر کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام آل شیعہ پارٹیز پریس کانفرنس کا انعقاد کل بروز جمعرات 24 جنوری کو صوبائی سیکریٹریٹ کلیٹن گارڈن، سولجر بازار میں کیا جائیگا۔ آل شیعہ پارٹیز پریس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، سربراہ جعفریہ الائنس پاکستان علامہ عباس کمیلی، سربراہ مجلس علمائے شیعہ علامہ مرزا یوسف حسین، جنرل سیکرٹری ہیت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان علامہ سید باقر عباس زیدی، سربراہ مجلس ذاکرین امامیہ علامہ نثار احمد قلندری، ذاکر اہلبیتؑ علامہ فرقان حیدر عابدی، ریجنل صدر امامیہ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن ضیاء عباس، ڈویژنل صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن محمد عباس، صدر مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان ایس ایم نقی و دیگر شیعہ رہنماء شریک ہوں گے اور شہر کراچی میں ہونے والی حالیہ شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر اپنا نقطہ نظر اور متفقہ لائحہ عمل پیش کرینگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button