پاکستان

سید محمدعلی شاہ کے قاتلوں کو قانون کے شکنجہ میں جکڑ کر تختہ دار پر لٹکایا جائے،قائدین شیعہ علماءکونسل

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور مرکزی جنرل سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نےاپنے مشترکہ بیان میں سید محمد علی شاہ کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ،ایس یو سی کے قائدین نے کہاکہ شیعہ علماء کونسل سندھ کے اعزازی نائب صدر سید محمد علی شاہ کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،شہریوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری جس میں وہ ناکام نظر آتی ہے، سید محمدعلی شاہ کے قاتلوں کو قانون کے شکنجہ میں جکڑ کر تختہ دار پر لٹکایا جائے،پاکستان میں کو ئی شہری دہشتگردوں سے محفوظ نہیں ،علامہ عارف حسین واحدی ،قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کے تحفظ میں ناکام نظر آتے ہیں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے ،شہید سید محمد علی شاہ کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button