پاکستان

پیمراکا متعصبانہ اقدام، مذہبی منافرت پر مبنی تکفیری ٹی وی چینلز کی آڑ میں قرآن وسنت کی ترویج میں مصروف شیعہ چینلز کی بندش کا بھی حکم

شیعیت نیوز: پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگوریٹری اتھارٹی(پیمرا) نے ملک دشمن ، نفرت انگیز غیر قانونی ٹی وی چینلز کی آڑ میں بیلنس پالیسی کے تحت تعلیمات قرآن وسنت کی ترویج و احیاءمیں مصروف شیعہ چینلز کو بھی بندکرنے کا نوٹس جاری کردیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگوریٹری اتھارٹی(پیمرا)نے اپنے تازہ نوٹیفکیشن میں 72ایسے غیر قانونی ٹی وی چینلز کی نشریات پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کیئے ہیں جو کہ بغیر لائسنس کے اپنی نشریات جاری رکھے ہوئے ہیں ان میں بڑی تعدادبھارتی اور ان فرقہ وارانہ چینلز کی ہے جن کامواد ملک دشمنی، مذہبی منافرت اور تکفیر پر مبنی ہوتا ہے ، جس میں سر فہرست سعودی فنڈڈ وصال ٹی وی بھی ہے جسے پاکستان میں کالعدم سپاہ صحابہ اور جماعت اسلامی کی میڈیا ٹیم چلارہی ہیں۔

پیمرا کی جانب سے جاری فہرست میں جہاں فرقہ وارانہ منافرت اور قومی سلامتی ومشرقی ثقافت کے خلاف فعال ٹی وی چینلز کے نام شامل ہیں وہیں بعض ایسے شیعہ ٹی وی چینلز کے نام بھی بیلنس پالیسی کے تحت شامل کیئے گئے ہیں جن پر کبھی مذہبی شدت پسندی، منافرت ، تکفیر یا ملک دشمنی پر مبنی مواد نشر نہیں کیا گیا، ان شیعہ ٹی وی چینلز میں اہل بیت ؑ ٹی وی، ہدایت ٹی وی، ہادی ٹی وی، سحر ٹی وی، امام حسین ؑ ٹی وی ودیگر شامل ہیں ، یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ وصال اردو کی نشریات پرمسلسل مذہبی انتہا پسندی اور نفرت انگیزنشریات کی تشہیر کے بعد پیمراکو موصولہ شکایات اور ممکنہ پابندی کے خطرے کے پیش نظر سعودی امدادسے ایک نئے سیٹلائٹ ٹی وی چینلز اردو 24کی نشریات کا بھی باقائدہ آغاز کردیا ہے جو کہ وصال اردو کی طرز پر ہی ملک دشمن ، نفرت انگیز اور مذہبی منافرت پر مبنی نشریات پیش کررہاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button