دنیا

امریکہ کی اسرائیل سے راکٹ شکن دفاعی نظام خریدنے کی تیاریاں

امریکہ نے اسرائیل سے راکٹ شکن دفاعی نظام خریدنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

امریکی فوج 2020ءمیں اسرائیلی ساختہ راکٹ شکن دفاعی سسٹم "آئرن ڈوم” کی دو بیٹریز خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے، جو مختصر اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں کے خلاف استعمال میں آئیں گی۔امریکی حکومت کی جانب سے ان بیٹریز کی خریداری کیلئے 37 اعشاریہ 3 کروڑ ڈالر کا بجٹ منظور کرانے کیلئے کانگریس سے رجوع کرلیا گیا ہے۔

اسرائیلی اخبار یدعوت احرونوت کے مطابق آئرن ڈوم کی دو بیٹریز میں 12 لانچرز، دو سینسرز، دو مینجمنٹ اینڈ کنٹرول سینٹرز اور 240 میزائل ہوں گے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کو کئی برس سے ایسے سسٹم کی تلاش ہے جو اس کی فوج کو راکٹوں ، کروز میزائلوں، ڈرون طیاروں اور مارٹر گولوں سے تحفظ فراہم کر سکے۔ امریکہ نے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں پر مشتمل دفاعی سسٹم بنانے کی کوشش کی تھی مگر اس کی لاگت بہت زیادہ تھی۔ اسی وجہ سے امریکیوں نے اسرائیل سے (آئرن ڈوم) سسٹم حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button