پاکستان

علامہ امین شہیدی کا دورہ وزیرستان کےبعدقوم کے اعتراضات، حمایت اور تنقید کا سوشل میڈیا پر براہِ راست جواب دینے کا اعلان

شیعیت نیوز: امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ امین شہیدی نے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے سرغنہ احمد لدھیانوی کے ہمراہ دورہ وزیر ستان کے بعد عوامی حلقوں خصوصاًملت جعفریہ کی جانب سے اعتراضات، حمایت اور تنقید کا سوشل میڈیا پر براہِ راست جواب دینے کا اعلان کردیاہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ انشاءاللہ بہت جلد پاکستان بھرسے مختلف مکاتب فکر کے منتخب علمائے کرام کے دورہ وزیرستان سے متعلق اختلاف رائے، حمایت، پروپگینڈوںاور اعتراضات کے حوالے سے ایک تفصیلی لائیو گفتگو نشرہوگی جس میں جس میں آپ لائیو سوالات بھی کرسکیں گے،تاکہ ہمارا موقف اور نقطہ نظر سامنےآئے اور غلط فہمیاں دور ہوں۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں ملک بھر سے مختلف مکاتب فکر کے منتخب علمائے کرام کے وفد نے وزیرستان کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے پاک فوج کے ہاتھوں ملک دشمن طالبان کے ٹھکانوں اور محفوظ پناگاہوں کی تباہی کے بعد عوام کی بحالی کے اقدامات کا قریب سے جائزہ لیا تھا اس دورے میں شیعہ سنی مکاتب فکر کے جید علمائے کرام سمیت ملک دشمن کالعدم تکفیری دہشت گردجماعت سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے سرغنہ احمد لدھیانوی بھی موجود تھا جس کے باعث محب وطن طبقات اور سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید اور ملے جلے درعمل کا اظہار کیا تھا، یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ اس وفدمیں فقط امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ امین شہیدی نے ہی مکتب جعفریہ کی نمائندگی نہیں کی تھی بلکہ شیعہ علماءکونسل کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ عارف واحدی اور شیعہ علماءکونسل کے سینئررہنما علامہ افتخار نقوی بھی شامل تھے لیکن ان دونوں علمائے کرام نےملک دشمن کالعدم تکفیری دہشت گردجماعت سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے سرغنہ احمد لدھیانوی کے ہمراہ اپنے دورہ وزیر ستان پر تاحال چپ سادھ رکھی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button