پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ثانی زہراا حضرت زینب کبری سلام اللہ علیھا کا جشن ولادت عقیدت واحترام سے منایاجارہاہے

شیعیت نیوز: پیغام عاشورا کی محافظ دختر امیرالمومنین ؑحضرت زینب کبری سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں محافل جشن کا سلسلہ جاری ہے- مختلف مساجد وامام بارگاہوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیاہے -ثانی زہرا حضرت زینب کبری سلام اللہ علیھا پیدائشی طور پرغیرمعمولی فہم و فراست کی حامل تھیں اورصبر و استقامت و ایثار کی پیکر تھیں۔دوسری جانب شام کے دارالحکومت دمشق کے علاقے زینبیہ میں بھی حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے حرم میں اسی مناسبت سے شاندار جشن کا اہتمام کیا گیا-اس موقع پر مداحان اہل بیت، جناب زینب سلام اللہ علیھا کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کر رہے ہیں جبکہ ذاکرین اور علما جناب ثانی زہرا کے فضائل و مناقب کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈال رہے ہیں-خاندان نبوت میں ولادت پانے والی اسی بچی کو تاریخ حضرت زینب بنت علی ؑ کے نام سے یاد کرتی ہے۔مہد سے لے کر لحد تک آپ سلام اللہ علیہاکی پوری زندگی ایثار و قربانی، جہدِ مسلسل، صبر و رضا اور جہاد فی سبیل اللہ سے عبارت ہے۔ آپ کی زندگی کا ہر ہر لمحہ داستانِ الم سے لبریز ہے، شیعیت نیوزحضرت زینب کبری(س) کی ولادت باسعادت کے اس پر مسرت موقع پر دنیا بھر کے آزاد منش انسانوں، راہ حق و حقیقت پر گامزن رہنے والوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button